قومی خبریں

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان پولیس سے سخت ناراض، سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئے

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ہفتہ کے روز پولیس افسران پر قانون کی پیروی نہ کرنے کا الزام لگایا اور ریاستی راجدھانی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور نیلامیل میں سڑک پر دھرنا دیا

عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس
عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس 

ترواننت پورم: کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ہفتہ کے روز پولیس افسران پر قانون کی پیروی نہ کرنے کا الزام لگایا اور ریاستی راجدھانی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور نیلامیل میں سڑک پر احتجاج کیا۔ عارف محمد خان یہاں سے تقریباً 70 کلومیٹر دور ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ جب ان کا قافلہ نیلامیل پہنچا تو ایس ایف آئی کے تقریباً دو درجن طلباء سڑک کے کنارے کھڑے سیاہ جھنڈے لہرا رہے تھے اور نعرے لگا رہے تھے۔

Published: undefined

خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق اپنے خلاف مظاہرے سے عارف محمد خان سخت برہم ہو گئے اور اپنی گاڑی روکوا کر پولیس کے خلاف غصے کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین کی طرف چل پڑے۔ اس کے بعد وہ ایک کرسی پر بیٹھ گئے جو سڑک کے کنارے چائے کے اسٹال سے لی گئی تھی اور اپنے سیکرٹری موہن سے کہا کہ وہ فوری طور پر پولیس کمشنر کو طلب کریں۔

Published: undefined

خان نے کہا، ’’اگر کمشنر نہیں تو وزیر اعظم کو بلا لیں۔ اس کے لیے آپ (پولیس افسران پر انگلی اٹھاتے ہوئے) ذمہ دار ہیں، میں یہاں سے نہیں جاؤں گا! آپ ان (مظاہرین) کو تحفظ دے رہے ہیں۔ آپ قانون توڑ رہے ہیں، اگر آپ (پولیس) نہیں تو قانون کی پاسداری کون کرے گا؟‘‘

Published: undefined

عارف محمد خان اس بات پر ناراض تھے کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے ایس ایف آئی کارکنوں کو ان کے قافلے کے گزرنے سے پہلے حراست میں کیوں نہیں کیا۔ خان نے پولیس حکام سے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ کے گزرنے کے دوران ایسی کوئی کارروائی ہوتی تو پولیس مظاہرین کو فوری طور پر حراست میں لے لیتی۔

Published: undefined

خان نے اپنا موقف واضح کیا کہ جب تک مظاہرین کو حراست میں نہیں لیا جاتا وہ اس مقام سے نہیں ہٹیں گے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصے سے عارف محمد خان ایس ایف آئی کے خلاف ہیں، حال ہی میں کوزیکوڈ اور اس سے پہلے ریاستی راجدھانی میں بھی اس کی مثال سامنے آئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined