قومی خبریں

’’آر ایس ایس کی کٹھ پتلی کی طرح کام کر رہے ہیں کیرالہ کے گورنر‘‘

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے 23 دسمبر کو ریاستی حکومت کے ذریعہ زرعی قوانین کے خلاف قرارداد پاس کرنے کے لیے اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی سفارش کو نامنظور کر دیا تھا۔

عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس
عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس 

کیرالہ میں زرعی قوانین کے خلاف اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی اجازت نہیں دینے پر ریاست کی سی پی ایم حکومت اور گورنر عارف محمد خان کے درمیان ’سیاسی جنگ‘ بڑھتی جا رہی ہے۔ ریاست میں سی پی ایم کے ایک سینئر لیڈر نے الزام عائد کیا ہے کہ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان ناگپور واقع آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کی ہدایات پر کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

کیرالہ کے سابق وزیر تعلیم اور راجیہ سبھا رکن رہ چکے سی پی ایم کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر کے ذریعہ مرکزی حکومت کو ہدایات دی جا رہی ہیں، اور ان کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی جا رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر کیرالہ کی زمینی حقیقت سے واقف ہیں اور وہ انہی گائیڈ لائنس پر دھیان نہ دیئے جانے کا چھلاوا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گورنر عارف محمد خان نے 23 دسمبر کو زرعی قوانین کے خلاف قرارداد پاس کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی سفارش کو نامنظور کر دیا تھا۔ انھوں نے تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے خصوصی اجلاس کو بلائے جانے کی کوئی جلدبازی نہیں ہے، کیونکہ 8 جنوری کو پہلے سے ایک خصوصی اجلاس کو منعقد کیا جانا ہے۔ اب اس کے بعد گورنر اور وزیر اعلیٰ کے درمیان رسہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔

Published: undefined

ریاستی حکومت اور گورنر کے درمیان پیدا رخنہ کے درمیان ریاستی کابینہ نے دو دن پہلے زرعی قوانین کے خلاف قرارداد پاس کرنے کے لیے 31 دسمبر کو ایک خصوصی اجلاس کی سفارش کے ساتھ گورنر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ سی پی آئی کے ترجمان ’جن یوگم‘ نے اپنے اداریہ میں گورنر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر ریاست میں آر ایس ایس کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined