کیرالہ کے کاسرگوڑ میں میں نلیشورم کے قریب ایک مندر میں آتش بازی کے دوران بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثہ میں 150 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں جن میں 8 کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔ یہ دردناک واقعہ پیر کی دیر رات آتش بازی اسٹوریج میں دھماکہ کی وجہ سے پیش آیا۔
Published: undefined
حادثہ کے فوراً بعد زخمیوں کو کاسرگوڑ، کنور اور منگلورو کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم اور ضلع پولیس سربراہ سمیت ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ویرکابو مندر کے پاس ایک اسٹور میں پٹاخے رکھے تھے، اس میں اچانک آگ لگ جانے سے یہ حادثہ ہوا۔ ضلع مجسٹریٹ اور ضلع پولیس سربراہ کی موجودگی میں راحت و بچاؤ کام دیر رات تک جاری رہا۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ انجوتامبلم ویراکابو مندر میں سالانہ کلیاٹم اُتسو منایا جا رہا تھا۔ پروگرام کے لیے آتش بازی منگائی گئی تھی۔ اسے ایک اسٹوریج میں محفوظ رکھ دیا گیا تھا۔ اس درمیان تقریباً 12.30 بجے اچانک اسٹوریج میں بڑا دھماکہ ہوا۔ وہاں ایک کے بعد ایک سبھی پٹاخے جلنے لگے۔ عالم یہ ہوا کہ اسٹوریج میں شدید آگ لگ گئی۔ اس وقت وہاں کثیر تعداد میں بھیڑ بھی موجود تھی۔ بھیڑ میں ہی لوگ اس آگ کے واقعہ کا ویڈیو بنا رہے تھے۔
Published: undefined
آگ اتنی شدید لگی تھی کہ لمحہ بھر میں ہی 150 لوگ اس کی زد میں آ گئے۔ فوری طور پر سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں 8 کی حالت ابھی سنگین بنی ہوئی ہے۔
واقعہ کے بعد فوراً فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلائی گئیں اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تمام بڑے افسران حالات کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined