قومی خبریں

کیرالہ: وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹانے کے گورنر عارف محمد خان کے حکم پر تنازعہ، وزیر اعلیٰ نے کہا- ’کارروائی نہیں کریں گے‘

گورنر عارف محمد خان نے وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ کے این بالاگوپال نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور جان بوجھ کر ایسا کر کے وہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس
عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس 

ترواننت پورم: کیرالہ میں گورنر عارف محمد خان اور پنارائی وجین حکومت کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گورنر نے وزیر اعلیٰ وجین سے کہا ہے کہ وہ وزیر خزانہ کے این بالاگوپال کو عہدے سے ہٹا دیں۔ انہوں نے خط لکھ کر کہا کہ وہ کابینہ میں ان کے برقرار رہنے سے خوش نہیں ہیں۔

Published: undefined

گورنر عارف محمد خان نے وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ کے این بالاگوپال نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور جان بوجھ کر ایسا کر کے وہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ گورنر کے حکم کے بعد کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر خزانہ بالاگوپال کے خلاف آئین کے مطابق مناسب کارروائی کرنے کے گورنر کی ہدایت مسترد کر دیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اتوار کو گورنر عارف محمد خان نے کہا تھا کہ وزیر خزانہ کے این بالاگوپال کی آمدنی کا اہم ذریعہ شراب اور لاٹری ہے۔ وہ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا یوپی کے گورنر کیرالہ کے تعلیمی نظام کو سمجھ سکتے ہیں۔ میں انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ وہ میرے بارے میں بات کریں لیکن سپریم کورٹ کے ججوں کے بارے میں ایسے ریمارکس نہ دیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ عدالت نے ہفتہ کے روز کیرالہ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے وی سی کی تقرری کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ اس کے حوالہ سے اگر آپ کہتے ہیں کہ جج کیرالہ کے تعلیمی نظام کو نہیں سمجھتے کیونکہ وہ مہاراشٹرا اور آسام سے ہیں، تو آپ خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined