ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر امت شاہ پر جوابی حملہ بولتے ہوئے ان سے سونے کی اسمگلنگ کے سلسلہ میں سوالات پوچھے۔ ایک دن پہلے ہی امت شاہ نے کیرالہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سونے اور ڈالر کی اسمگلنگ پر 7 سوالات پوچھے تھے۔ امت شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت کیرالہ سونے اور ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔
Published: undefined
امت شاہ نے جانچ ایجنسیوں کے حوالہ سے کہا کہ ریاست میں ہونے والی سونے کی اسمگلنگ کے تار ریاست کی بائیں بازو کی حکومت سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کسٹم نے کیرالہ ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ اسمگلنگ کے ملزمان نے وزیر اعلیٰ وجین، اسمبلی اسپیکر پی شری رام کرشن اور کئی وزرا کے خلاف سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
Published: undefined
امت شاہ کے الزام کو وزیر اعلی کیرالہ نے ریاست کی توہین قرار دیا اور کہا ہے کہ بی جے پی لیڈر کے بیان سے کیرالہ کی تذلیل ہوئی ہے۔ وجین نے کہا کہ "امت شاہ کی مہم نے کیرالہ کی توہین کی۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ بدعنوانی کی سرزمین ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ کئی ایجنسیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہندوستان میں کیرالہ سب سے کم بدعنوان ریاست ہے۔‘‘
Published: undefined
اس کے بعد وجین نے امت شاہ کے ذریعہ اٹھائے گئے سات سوالوں کا جواب دیا اور سونے کی اسمگلنگ پر اپنے سوال پوچھے۔ انہوں نے پوچھا، "کیا سفارتی سامان میں سونے کی اسمگلنگ کرنے والا ایک اہم سازشی شخص آر ایس ایس سے وابستہ نہیں ہے؟ کیا آپ نہیں جانتے؟ کیا کسٹم اسمگلنگ جیسی ملک دشمن سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام نہیں ہے؟" اور اس کا ذمہ دار نہیں ہے۔ کیا ترواننت پورم ہوائی اڈہ مکمل طور پر مرکزی حکومت کے زیر انتظام نہیں ہے؟"
Published: undefined
وجین نے مزید پوچھا، "بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ترواننت پورم ایئرپورٹ سونے کی اسمگلنگ کا اڈہ کیسے بن گیا؟ کیا سونے کی اسمگلنگ میں آسانی پیدا کرنے کے لئے آر ایس ایس کے ارکان جان بوجھ کر ترواننت پورم ایئرپورٹ پر مختلف عہدوں پر تعینات نہیں کیے گئے تھے؟ ایسے وقت میں جب تفتیش صحیح طریقہ سے انجام دی جا رہی تھی، تو کیا اس تفتیش کا رخ تبدیل نہیں کر دیا گیا، جب اس میں بی پی کے لوگوں کی طرف اشارہ کیا جانے لگا؟ وہ آپ کی پارٹی چینل کا سربراہ نہیں تھا، جس پر ملزم نے کہا تھا کہ یہ سفارتی سامان نہیں ہے؟‘‘ انہوں نے کہا کہ امت شاہ کو ان سوالوں کے جوابات دینے چاہئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز