قومی خبریں

کیرالہ بلاسٹ: کوچی کے رہائشی نے لی دھماکے کی ذمہ داری، تھانے میں پولیس کے سامنے خودسپردگی

کیرالہ کے کنونشن سینٹر میں ہوئے بم دھماکوں کے بعد ہونے والی ایک پیشرفت دوران ایک شخص نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تھانے پہنچ کر پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ترواننت پورم: کیرالہ کے کالامسری میں جمرا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوئے بم دھماکوں کے بعد ہونے والی ایک اہم پیشرفت دوران ایک شخص نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تھانے پہنچ کر پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) ایم آر اجیت کمار نے بتایا کہ تھریسور رورل کے کوڈاکارا پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے خودسپردگی کی ہے، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے اسی نے کروائے تھے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق سرینڈر کرنے والا شخص کوچی سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا نام ڈومینک مارٹن ہے۔ ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ بم اس نے نصب کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔

Published: undefined

دریں اثناء کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے پیر کو ریاست کے دارالحکومت ترواننت پورم میں دھماکے پر تبادلہ خیال کے لیے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ کیرالہ کے کالامسری کنونشن سینٹر میں اتوار کو ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے کو انجام دینے کے لیے ٹفن باکس میں رکھے ہوئے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کا استعمال کیا گیا تھا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ خوف و ہراس پھیلانے کی نیت سے کیا گیا۔ دھماکے کے وقت کنونشن سینٹر میں تقریباً دو ہزار افراد موجود تھے۔

Published: undefined

کوچی سے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی چار رکنی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ نئی دہلی سے این آئی اے کی ایک ٹیم تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے کیرالہ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے متعدد دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔ ’یہوواہ کے گواہوں‘ کے ماننے والوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ دھماکے صبح نو بجے کے قریب ہوئے۔ ہال کو سیل کر دیا گیا ہے اور کیرالہ پولیس کا انسداد دہشت گردی دستہ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

Published: undefined

’یہوواہ کے گواہ‘ عیسائیوں کا ایک گروہ ہیں جو خود کو پروٹسٹنٹ نہیں سمجھتے۔ یہوواہ کی گواہ کانفرنس ایک سالانہ اجلاس ہے جہاں بڑے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جسے علاقائی کنونشن کہتے ہیں۔ یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تقریب جمعہ کو شروع ہوئی تھی اور اتوار کو اختتام پذیر ہونی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined