شہریت ترمیمی قانون کو لے کر کیرالہ حکومت اور گورنر عارف محمد خان کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ کیرالہ حکومت میں بجٹ اجلاس کے دوران یو ڈی ایف کے اراکین اسمبلی نے شہریت قانون اور این آر سی کو لے کر خوب ہنگامہ کیا۔ اس دوران یو ڈی ایف کے اراکین اسمبلی نے گورنر عارف محمد خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ جیسے ہی گورنر عارف محمد خان اسمبلی میں پہنچے، ان کے خلاف نعرہ بازی شروع ہوگئی۔ یو ڈی ایف کے اراکین اسمبلی نے انھیں پلے کارڈس دکھائے۔ جیسے ہی گورنر عارف محمد خان چیئر کے قریب بڑھے، یو ڈی ایف کے اراکین اسمبلی ان کا راستہ روکنے لگے اور ’گو بیک‘ (واپس جاؤ) کے نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ مارشل موقع پر پہنچے اور راستہ کو خالی کرایا۔
Published: undefined
گورنر عارف محمد خان اسمبلی میں حکومت کی پالیسیوں پر تقریر دینے کے لیے پہنچے تھے۔ ان کے چیئر پر پہنچنے کے بعد بھی ایوان میں ہنگامہ جاری رہا۔ ہنگامہ کر رہے یو ڈی ایف کے اراکین اسمبلی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ گورنر عارف محمد خان کو صدر جمہوریہ کے ذریعہ واپس بلائے جانے کے مطالبہ کو لے کر ریاستی حکومت کی قرارداد بھی ایوان میں پیش ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل کیرالہ حکومت کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ جانے پر گورنر عارف محمد خان نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا تھا کہ آخر حکومت نے انھیں اس بات کی خبر کیوں نہیں دی کہ وہ سی اے اے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہی ہے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ حکومت کے کام کو کسی شخص یا سیاسی پارٹی کی مرضی کے مطابق نہیں چلایا جانا چاہیے۔ ہر کسی کو ضابطہ پر عمل کرنا چاہیے۔ گورنر عارف محمد خان لگاتار سی اے اے کی حمایت میں بیان دیتے آ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined