کیرالہ پولیس نے پی ایف آئی اراکین کے ذریعہ حملے کا دعویٰ کرنے والے فوجی جوان شائن کمار کو حراست میں لے لیا ہے۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ جوان نے جھوٹ بولا تھا کہ اتوار کی شب پی ایف آئی کے چھ لوگوں نے اس کا اغوا کر لیا اور اس پر حملہ کیا اور پھر اس کی پیٹھ پر پی ایف آئی لکھنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔ جوان کے ذریعہ الزام لگانے کے بعد پیر کو فوج نے بیان جاری کر کہا تھا کہ یہ وہ واقعہ کو لے کر پولیس کے رابطے میں ہے۔
Published: undefined
فوجی جوان شائن کمار اِس وقت راجستھان میں تعینات ہے اور یہ کارروائی اس کی چھٹی کے آخری دن سے ایک دن پہلے ہوئی ہے۔ شائن کے ذریعہ پیر کے روز حملے کی شکایت درج کرانے کے بعد کیرالہ پولیس کی کئی ٹیموں کے ذریعہ جانچ شروع کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد جب پولیس نے جوان شائن کمار سے پوچھ تاچھ کی تو انھیں کچھ شبہ ہوا۔ اس کے بعد پیر کو پولیس نے اس کے دوستوں کو پیش ہونے کے لیے بلایا۔ پوچھ تاچھ کے دوران اس کے دوست جوشی نے بتایا کہ شائن کمار کے کہنے پر ہی اس نے اس کی مدد کی تھی۔ پھر جوشی کو بھی پولیس حراست میں لے لیا گیا۔
Published: undefined
جوشی نے پولیس کو بتایا کہ ’’اس نے مجھ سے اپنی پیٹھ پر کچھ حروف پینٹ کرنے کے لیے کہا۔ پہلے میں نے اسے ڈی وائی ایف آئی کی شکل میں سنا، پھر اس نے اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف آئی لکھنا ہے۔ میں نے پہلے اس کی شرٹ کو پیچھے سے پھاڑا اور پھر اس کے کہے مطابق پینٹ کیا۔‘‘ جوشی نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ فوجی جوان نے مجھ سے اسے پیٹنے کے لیے بھی کہا، لیکن میں ایسا نہیں کر سکا۔ جوشی سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس اس کے گھر پہنچی اور ہرا پینٹ اور برش بطور ثبوت اپنے ساتھ لے آئی۔ پولیس نے اس پینٹ کی دکان کا بھی پتہ لگا لیا جہاں سے انھوں نے اسے خریدا تھا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ شائن کمار نے جھوٹ کیوں بولا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز