قومی خبریں

بلی تھیلے سے باہر، کیجریوال کا ہندوتوا کارڈ! کہا- ’نوٹ پر گاندھی کے ساتھ لکشمی اور گنیش کی بھی ہو تصویر‘

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس میں مرکزی حکومت سے اپیل  کی ہے کہ نوٹ پر گاندھی کے ساتھ لکشمی اور گنیش جی کی بھی تصویر ہو۔

اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ 

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج مرکزی حکومت سے ایک اہم اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ملک کی کرنسی کمزور ہو رہی ہے وہیں معیشت بھی بدحالی کا شکار ہے۔ جب بھی ہم مصیبت میں آتے ہیں تو خدا یعنی بھگوان کو یاد کرتے ہیں۔ ہم دیوالی پر لکشمی اور شری گنیش کی پوجا کرتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ انتہائی سنگین حالات میں بھی ہم خدا (بھگوان) پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ ایسے میں میری اپیل ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ساتھ لکشمی اور شری گنیش جی کی تصویر ہندوستانی کرنسی یعنی نوٹوں پر چھاپی جائے۔ اس دوران کیجریوال نے کہا کہ نوٹ پر گاندھی جی کی تصویر ویسے ہی رکھی جائے، لیکن دوسری طرف دیوتاؤں کی تصویر لگائی جائے۔

Published: undefined

 پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان پر ہندوتوا کارڈ کھیلنے کا الزام لگایا جا رہا ہے تو کیجریوال نے کہا کہ یہ الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن سچائی کی طاقت کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ واضح رہے اس مطالبہ کے ذریعہ کیجریوال نے جہاں ہندتوا کارڈ کھیلا ہے وہیں انہوں نے بابائے قوم گاندھی جی کی اہمیت بھی کم کی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ کیجریوال نے دہلی میں آلودگی اور ممکنہ کارپوریشن انتخابات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کو صاف ہوا والا شہر بنائیں گے۔ ہماری محنت کا نتیجہ نظر آرہا ہے اور اس بار دہلی کی آلودگی میں کمی آئی ہے۔

Published: undefined

 کارپوریشن انتخابات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ اب اپنے گھر کے ارد گرد صفائی چاہتے ہیں اور انہیں مسائل سے نجات ملنی چاہئے، اس لئے جب بھی انتخابات ہوں گے وہ ہمیں منتخب کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined