نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو ان کی پیدل یاترا میں عوام کی جانب سے مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں دہلی کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام ان کی حکومت سے مایوس ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال کو ان کی پیدل یاترا کے دوران عوام کے زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ وہ دہلی والوں کی زندگی کو بہتر نہیں بنا سکے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے نشاندہی کی کہ کیجریوال نے تعلیم، صحت، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کو لوگوں سے دور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی موقع پرست سیاست کو سمجھ لیا ہے اور کانگریس کو ایک موقع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کی حکومت نے 15 سالوں میں جو ہسپتال، اسکول اور کالجز بنائے تھے، ان میں کیجریوال حکومت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے مزید کہا کہ پچھلے 11 سالوں میں عوامی وعدے تو کیے گئے لیکن ان انہیں پورا نہیں کیا گیا۔ عوام اب کیجریوال سے یہ پوچھنے کے لیے تیار ہیں کہ انہوں نے ان وعدوں پر عمل کیوں نہیں کیا، جن میں 30000 بیڈز کا اضافہ اور نئے اسکولز کا قیام شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس سوالات ہیں جیسے کہ کیجریوال حکومت کے دوران ہونے والے مختلف گھوٹالے، جن میں شراب گھوٹالہ اور دیگر مالی بے قاعدگیاں شامل ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال کی پدیاترا کے دوران عوام ان سے سوالات کریں گے کہ کیوں دہلی میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور کیوں دہلی کو دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما، جیسے کہ منیش سسودیا اور سنجے سنگھ بھی عوام کے سوالات کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کی حکومت نے صرف بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
یادو نے کہا کہ دہلی میں عوام اب کیجریوال حکومت کی ناقص کارکردگی کی حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور اسی وجہ سے عام آدمی پارٹی کے رہنما عوام کے بیچ اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیجریوال نے واقعی اپنے دعوے پورے کرتے ہوئے کئی سڑکیں، نالیاں، اور پانی کی پائپ لائنیں بنائی ہیں تو پھر دہلی میں آلودگی میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے اور بارش کے موسم میں جگہ جگہ پانی کیوں جمع ہو جاتا ہے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined