نئی دہلی: آج عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈروں اور کارکنوں کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ضمانت پر سپریم کورٹ آج فیصلہ دے سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر کیجریوال کو ضمانت مل جاتی ہے تو دہلی میں تعطل کا شکار کام میں تیزی آئے گی۔
Published: undefined
اس معاملے کی آخری سماعت جمعرات کو جسٹس سوریا کانت اور جسٹس اجل بھوئیاں کی بنچ نے کی تھی۔ فریقین کے وکلاء کے دلائل پیش کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے اپنی دلیل میں کہا تھا کہ کیجریوال کا نام 2022 میں درج ایف آئی آر میں نہیں تھا اور انہیں اس سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہیں، سی بی آئی نے کہا تھا کہ کیجریوال 'مجرمانہ سازش' میں ملوث تھے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت ملنے سے دہلی کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آنے کی امید ہے۔ جیل میں رہنے کی وجہ سے کئی اہم کام ٹھپ ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے جیل میں ہونے کی وجہ سے دہلی حکومت کی ترقی کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔ مارچ سے کابینہ کے اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کے تمام اہم کام تقریباً ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف پریزائیڈنگ آفیسر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے دہلی میونسپل کارپوریشن میں 26 اپریل کو میئر کا انتخاب نہیں ہو سکا۔ لیفٹیننٹ گورنر وزیر اعلیٰ کی سفارش پر پریزائیڈنگ آفیسر کی تقرری کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے جیل میں ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا اسی وجہ سے میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے کی مدت کار میں توسیع کر دی گئی۔ قواعد کے مطابق اس بار ایک درج فہرست ذات کے کونسلر کو میئر بننا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined