نئی دہلی: مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خصوصی عدالت کی جانب سے دی گئی ضمانت کے حکم پر دہلی ہائی کورٹ کی عبوری روک کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی اپنی درخواست بدھ کو واپس لے لیا۔ جسٹس منوج مشرا اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی تعطیلاتی بنچ نے انہیں درخواست واپس لینے کی اجازت دی بنچ نے کیجریوال کو خصوصی عدالت کے ذریعہ دئے گئے 20 جون کے ضمانت کے حکم پر ہائی کورٹ کی 21 جون کی عبوری روک کو چیلنج کرنے والی اپنی عرضی واپس لینے کی اجازت دی۔
Published: undefined
تاہم بنچ نے انہیں ضمانت کے حکم کے نفاذ کو معطل کرنے کے ہائی کورٹ کے 25 جون کے حکم کو چیلنج کرنے والی نئی درخواست دائر کرنے کی آزادی دی۔ عدالت عظمیٰ کے سامنے کیجریوال کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ اے ایم سنگھوی نے 25 جون کے حکم کو چیلنج کرنے والی نئی عرضی داخل کرنے کے لیے فوری طور پر مقدمہ واپس لینے کی التجا کی۔
Published: undefined
انہوں نے بنچ کے سامنے کہا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے جس میں ہر قسم کے مسائل ہیں۔ انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ عرضی گزار کیجریوال کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دوبارہ گرفتار کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے (کیجریوال کو درخواست واپس لینے اور نئی درخواست دائر کرنے کی عدالت کی اجازت پر) کہا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ وہ تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں بند ہیں۔ سی بی آئی نے انہیں منگل کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined