قومی خبریں

کیجریوال نے اہل خانہ کے ساتھ ڈالا ووٹ، ووٹروں سے آمریت کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ کیجریوال اپنی بیوی سنیتا کیجریوال، والد اور بچوں کے ساتھ چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ کے تحت سول لائنز کے بوتھ پر پہنچے تھے

<div class="paragraphs"><p>کیجریوال اپنے اہل خانہ کے ساتھ / یو این آئی</p></div>

کیجریوال اپنے اہل خانہ کے ساتھ / یو این آئی

 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو اپنے خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ کیجریوال اپنی بیوی سنیتا کیجریوال، والد اور بچوں کے ساتھ چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ کے تحت سول لائنز کے بوتھ پر پہنچے۔

ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ لوگ آمریت، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بڑی تعداد میں ووٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ شدید گرمی کے باوجود پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ان مسائل کے خلاف ووٹ دیں۔

Published: undefined

کیجریوال نے کہا، ’’میرے والد، میری بیوی اور میرے دونوں بچوں نے ووٹ دیا۔ میری والدہ آج نہیں آ سکیں کیونکہ ان کی طبیعت بہت خراب ہے۔ میں نے آمریت، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ میں تمام ووٹرز سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ شدید گرمی کے باوجود گھروں میں نہ بیٹھیں اور اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔ آمریت کے خلاف ووٹ دیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی میں صبح 11 بجے تک 21.69 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ چاندنی چوک میں 18.55 فیصد، مشرقی دہلی میں 22.41 فیصد، نئی دہلی میں 19.18 فیصد، شمال مشرقی دہلی میں 24.49 فیصد، شمال مغربی دہلی میں 22.67 فیصد، جنوبی دہلی میں 21 فیصد اور مغربی دہلی میں 21.56 ووٹنگ درج کی گئی۔

Published: undefined

الیکشن حکام نے کہا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کے آغاز میں تکنیکی خرابی یا تاخیر کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا، سی پی آئی (ایم) کی رہنما برندا کرات، جو نئی دہلی کے سینٹ تھامس اسکول میں اپنا ووٹ ڈالنے گئی تھیں، نے کہا کہ وہ کسی خرابی کی وجہ سے اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا، ’’الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی بیٹری خراب ہو گئی تھی، اس لیے میں ووٹ نہیں ڈال سکی لیکن میں پھر آؤں گی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے نظام پر بھی سوالات اٹھائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined