دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کے روز علی الاعلان رام بھگتی کا مظاہرہ کرتےہوئے کہا کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت’رام راج‘ کے اصولوں پر عمل کر رہی ہے۔ کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ ایودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد ان کی حکومت بزرگوں کو مفت میں بھگوان رام کے درشن کرائے گی۔
Published: 11 Mar 2021, 7:11 AM IST
دہلی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران کیجریوال نے کہا کہ ’رام راج‘ ایک تصور ہے۔ میں بھگوان رام اور ہنومان کا پرستار ہوں ،ہم ’رام راج‘ کے تصور سے متاثرہوکر 10 اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ کے مطابق یہ 10 اصول کوئی بھوکا نہ سوئے، بچوں کو ا چھی تعلیم ، سبھی کو بہتر علاج ،24x7 مفت بجلی ، سبھی کو مفت پانی ، سبھی کو روزگار ، بے گھروں کو مکان ، خواتین کو تحفظ ، بزرگوں کا احترام ، سبھی کو یکساں حقوق ہیں۔
Published: 11 Mar 2021, 7:11 AM IST
وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی میں کسی کو بھوکا نہیں سونا چاہئے۔ ہر بچہ کو خواہ وہ غریب ہو یا امیر ،سب کو معیاری تعلیم ملنی چاہئے اور ہر ایک کو علاج ملنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی راجدھانی میں عام آدمی پارٹی(اے اے پی) کے6 سالہ دور اقتدار میں تعلیم کے میدان میں جو کام ہوا ہے اسے ایک انقلاب کے طور پر د یکھا جارہا ہے کیونکہ ہم نے ایسا نظام بنایا ہے جس میں سماج کے ہرطبقے کے بچے کو اچھی تعلیم دی جارہی ہے۔
Published: 11 Mar 2021, 7:11 AM IST
انھوں نے کہا کہ دہلی میں غریبوں کے بچوں کو بھی تعلیم دی جارہی ہے،وہ فراٹے دار انگریزی بول رہے ہیں،انجینئر اور ڈاکٹر بن رہے ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ اے اے پی حکومت کے نظام تعلیم کا ہی کمال ہے کہ آج دہلی کے سرکاری اسکولوں کے نتائج 98 فیصد آرہے ہیں،اسکولو ں کی عمار تیں شاندار نظرآرہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو کا م دہلی میں پانچ سال میں ہوگیا وہ 70 سالوں میں نہیں ہوا۔ کجریوال نے کسی پارٹی کا نام لئے بغیر دعوی کیا کہ پچھلے 70 سالوں میں اس ملک کے اوپر جن پارٹیوں نے راج کیا انھوں نے تعلیم کے نظام کو بہترنہیں کیا۔
Published: 11 Mar 2021, 7:11 AM IST
کیجریوال نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو سازش کے تحت جان بوجھ کر ان پڑھ رکھا گیا تاکہ ان سے سوال پوچھنے والا کوئی نہ ہو۔
Published: 11 Mar 2021, 7:11 AM IST
کورونا وبا کا ذکرکرتے ہو ئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہرایک کریڈٹ لینے کی فراق میں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی کام ایک آدمی یا سرکار نہیں کرسکتی ہے اس کے لئے سب کو مل کرکام کرنا ہوتا ہے۔اسی طرح کور و نا میں سب نے مل کر کا کام کیا حالانکہ سب سے زیادہ ڈاکٹر وں نے کام کیا جوجان لیوا بیماری سے متا ثر مر یضوں کے بیچ رہ کران کا علاج کر رہے تھے اس لئے ایوان ڈاکٹروں، سائنسدانوں سمیت سبھی کا خا ص طور پر شکریہ ادا کرتا ہے۔
Published: 11 Mar 2021, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Mar 2021, 7:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز