نئی دہلی: دہلی کانگریس کے صدر انیل کمار نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے قومی راجدھانی میں مقیم لوگوں کو مفت کوویڈ 19 ویکسین فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوویڈ۔19 کے دوسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم یکم مارچ سے شروع ہوئی ہے اور اس مرحلہ میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور 45-59 عمر کے زمرے کے ان لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا رہا ہے جو پرانی بیماری میں مبتلا ہیں۔
Published: undefined
دوسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز 136 نجی سمیت 192 اسپتالوں میں ہو چکا ہے۔ ٹیکہ کی قیمت نجی اسپتالوں میں 250 روپے طے کی گئی ہے جبکہ 56 سرکاری اسپتالوں میں یہ ٹیکہ مفت فراہم کیا جائے گا۔ انیل کمار کے مطابق، دہلی حکومت نے کہا تھا کہ قومی راجدھانی دہلی میں 42 لاکھ افراد موجود ہیں، جن کی ٹیکہ کاری کی جانی ہے لیکن اگر ان لوگوں سے قیمت وصول کی جائے گی تو وہ خوراک لینے سے گریز کریں گے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا، "دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری کی شرعات ہونے سے کچھ روز قبل کہا تھا کہ اگر مرکز میں بی جے پی حکومت مفت ٹیکہ فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے تو دہلی حکومت دہلی والوں کو مفت ٹیکہ فراہم کرے گی۔ انہیں اپنے وعدے کا احترام کرنا چاہئے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined