قومی خبریں

کیجریوال رہائش گاہ تنازعہ: اجئے ماکن کے دعویٰ پر ایل جی نے چیف سکریٹری سے 7 دن کے اندر مانگی رپورٹ

اجئے ماکن نے 7 مئی کو ایل جی کے نام ایک خط لکھا تھا جس میں دعویٰ کیا تھا کہ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کی جدیدکاری اور سجاوٹ پر خرچ کی گئی رقم 45 کروڑ روپے نہیں، بلکہ 171 کروڑ روپے تھی۔

<div class="paragraphs"><p>اروند&nbsp;کیجریوال اور اجے ماکن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اروند کیجریوال اور اجے ماکن، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اپنی رہائش گاہ میں کیے گئے خرچ کو لے کر لگاتار الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں اب دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے چیف سکریٹری سے جواب طلب کیا ہے۔ ایل جی نے کانگریس لیڈر اجئے ماکن کے اس خط کے سلسلے میں چیف سکریٹری سے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے جس میں انھوں نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش کی جدید کاری میں ’فضول خرچی‘ کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

دراصل کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان اجئے ماکن نے 7 مئی کو ایل جی کے نام ایک خط لکھا تھا جس میں دعویٰ کیا کہ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کی جدیدکاری اور سجاوٹ پر خرچ کی گئی رقم 45 کروڑ روپے نہیں، بلکہ 171 کروڑ روپے تھی۔ ساتھ ہی ماکن نے الزام لگایا کہ یہ رقم کووڈ وبا کے دوران خرچ کی گئی، یہ وہ وقت تھا جب لوگ اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن کی کمی کے سبب پریشان تھے۔

Published: undefined

ماکن کا خط موصول ہونے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے چیف سکریٹری کو بھیجے گئے اپنے خط میں ہدایت دی ہے کہ 7 دن کے اندر انھیں اس بارے میں رپورٹ سونپی جائے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ’’عزت مآب ایل جی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ خط میں اٹھائے گئے ہر ایک ایشو پر 7 دن کے اندر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined