نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اروند کجریوال ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر منتخب ہوئے ہیں۔ یہ فیصلہ اتوار کو عام آدمی پارٹی کے نو منتخب قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں متفقہ طور پر لیا گیا۔ قومی ایگزیکٹیو نے متفقہ طور پر سینئر لیڈر پنکج گپتا کو قومی جنرل سکریٹری اور این ڈی گپتا کو قومی خزانچی منتخب کیا ہے۔ قومی ایگزیکٹیو کے منتخب کردہ قومی کنوینر، قومی جنرل سکریٹری اور قومی خزانچی کی مدت پانچ سال کی ہوگی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل کا اجلاس کل ڈجیٹل کے ذریعہ منعقد ہوا۔ اس میٹنگ کی صدارت عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی کنوینر اروند کجریوال نے کی۔ جس میں پارٹی کے تمام سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں 34 نئے قومی ایگزیکٹیو ممبران کا انتخاب کیا گیا۔ ان ایگزیکٹیو ممبران میں عآپ کے سینئر لیڈر اروند کجریوال، منیش سسودیا، ستیندر جین، عمران حسین، راجندر پال گوتم، راگھو چڈھا، آتشی، راکھی برلا وغیرہ شامل ہیں۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے نو منتخب قومی ایگزیکٹیو کا پہلا اجلاس آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں قومی کنوینر، قومی جنرل سکرٹری اور قومی خزانچی مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اس دوران تمام ایگزیکٹیو ممبران نے متفقہ طور پر کجریوال کو قومی کنوینر بنانے پر اتفاق کیا۔ نیزایگزیکٹیو ممبران نے متفقہ طور پر سینئر لیڈر پنکج گپتا کو قومی جنرل سکریٹری اور این ڈی گپتا کو قومی خزانچی منتخب کیا۔ اس کے ساتھ ہی قومی ایگزیکٹیو کا دوسرا اجلاس جلد ہی منعقد ہوگا۔ اس میٹنگ میں ریاست وار انتخاب کا تجزیہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
Published: undefined
جب قومی ایگزیکٹیو میٹنگ میں اروند کجریوال کا نام قومی کنوینر کے عہدے کے لیے تجویز کیا گیا تو وہاں موجود تمام ارکان نے متفقہ طور پر ان کے نام کی حمایت کی۔ ایگزیکٹیو ممبران نے کہا کہ جب سے عام آدمی پارٹی کی تشکیل ہوئی ہے کجریوال مہارت سے ایک گائیڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ’عآپ‘ کے اندر اور ملک بھر میں بہت ہی مقبول لیڈر ہیں۔ اروند کجریوال ہمیشہ مشکل حالات میں پارٹی کے لیے کھڑے رہے ہیں اور مشکل حالات میں بھی پارٹی کو متحد اور مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Published: undefined
ایگزیکٹیو ممبران نے یہ بھی کہا کہ دہلی اور پورے ملک کے لوگ اروند کجریوال کی مقبولیت، دیانت دار امیج اور کام کی سیاست سے بہت متاثر ہیں۔ جس کی وجہ سے دہلی کے لوگوں نے ان کی قیادت میں عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر دہلی میں تاریخی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی ہے۔ ارکان نے متفقہ طور پر کہا کہ عام آدمی پارٹی کو کجریوال سے بہتر کوئی اور نہیں سنبھال سکتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined