عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے صرف تین دنوں میں ہی کمال کردیا، جو پورے ملک میں موضوع بحث بناہواہے مسٹر کیجریوال نے پنجاب میں عآپ حکومت کے قیام کے بعد اتوار کو تمام ارکان اسمبلی کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے صرف تین دنوں میں ہی کمال کردیا، جس کا ذکر پورے ملک میں ہورہاہے۔ عآپ حکومت نے پرانے وزراء سے سیکورٹی واپس لے کر، تباہ شدہ فصلوں کامعاوضہ، اینٹی کرپشن ہیلپ لائن اور25 ہزار سرکاری نوکریوں کا اعلان کر کے لوگوں میں اعتماد پیدا کیا ہے۔ یہ ایک بہترین آغاز ہے اور لوگوں کی توقعات آہستہ آہستہ اعتماد میں تبدیل ہوتی جارہی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت بھی بن گئی اور کام بھی شروع ہو گیا ، لیکن چار ریاستوں میں جیتنے والی بی جے پی نے ابھی تک حکومتیں نہیں بنائی ہیں تو وہ کام کیا کریں گے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ کسی کو چنڈی گڑھ میں نہیں بیٹھنا ہے۔ ہمارا ہر ایم ایل اے اور وزیر عوام کے درمیان گھومے گا۔ ہمیں عوام کے دل جیتنے ہیں۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اراکین اسمبلی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں جیت کی مبارک باد دی اورکہا کہ وہ آج بہت خوش اور جذباتی ہو رہے ہیں۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی پنجاب کے عوام نے بے مثال محبت دی ہے۔ ہمیں اتنے ووٹ دئے، اتنی سیٹیں دیں اور تمام پرانے لیڈروں کو شکست دی۔ دوسری، جس طرح سے گزشتہ کچھ دنوں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے پنجاب کے اندر زبردست کام کرکے دکھایا ہے۔ 16 مارچ کو ان کی حلف برداری ہوئی اور آج 20 تاریخ ہے۔ صرف تین دن میں ہی مان صاحب نے کمال کر دیا۔ صرف پنجاب میں ہی نہیں، بلکہ پورے ملک میں بھگونت مان کاچرچاہورہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جتنے بڑے بڑے پرانے وزرا ہوا کرتے تھے، ان کی سیکیورٹی ہٹا کر ان پولیس اہلکاروں اور گاڑیوں کو عوام کی سیکیورٹی پر لگا دیا گیا ہے۔ اکتوبر کے اندر جو فصلیں تباہ ہوئیں، ان فصلوں کا ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا تھا۔ وہیں عآپ کی حکومت بنتے ہی ایک دوروز کے اندر تمام کسانوں کو معاوضہ ان کے اضلاع میں پہنچ گیا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اگلے تین چار دنوں میں کسانوں کو معاوضے کے چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔ یہ سن کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے جس طرح سےعآپ نے اینٹی کرپشن ہیلپ لائن جاری کرنے کا اعلان کیا۔ میں اسے ہیلپ لائن نہیں کہوں گا، وہ ایکشن لائن ہے۔ عآپ نے جس طرح سے اینٹی ایکشن لائن کا اعلان کیا، دہلی کے اندربھی اس کی وجہ سے بدعنوانی ختم ہوگئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined