نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے اروند کیجریوال کے وزن میں 8.5 کلوگرام کمی کا مسئلہ اٹھایا۔ عآپ لیڈر نے مرکزی حکومت پر سازش کا الزام لگایا ہے۔
سنجے شرما نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد اروند کیجریوال کو جیل میں اذیت دینا ہے اور حکومت کا مقصد اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنا ہے۔ بی جے پی اور اس کی مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے گہری سازش کر رہی ہے کہ کیجریوال شدید بیمار ہو جائیں یا جیل میں ان کے ساتھ کچھ برا ہو جائے۔
Published: undefined
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا اس وقت ان کا وزن 70 کلو گرام تھا، آج اروند کیجریوال کا وزن ساڑھے 8 کلو کم ہو کر 61.5 کلوگرام رہ گیا ہے۔ وزن کم ہونے کے بارے میں سنجیدگی سے جانچ نہیں کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 5 بار ایسا ہوا ہے کہ کیجریوال کا شوگر لیول 50 سے نیچے چلا گیا، اگر سوتے وقت شوگر لیول گر جائے تو کوئی بھی شخص کوما میں جا سکتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کون سا ڈاکٹر جیل کے اندر رات کی ڈیوٹی کرتا ہے؟ میں خود جیل کے اندر رہا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ یہ سب ان (کیجریوال) کے ساتھ کیوں کیا جا رہا ہے۔ ای ڈی کے معاملے میں، کسی شخص کو تب ہی ضمانت ملتی ہے جب عدالت کو لگتا ہے کہ وہ شخص بے قصور ہے۔ عدالت نے اروند کیجریوال کو یہ مانتے ہوئے ضمانت بھی دے دی کہ وہ بے قصور ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ پوچھ گچھ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کسی کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کر لیں۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ای ڈی کی جانچ پر اور بھی کئی سوالات اٹھائے۔ قانون اور ضابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے ای ڈی نے اروند کیجریوال کی رہائی پر روک لگا دی تھی اور جب امید تھی کہ انہیں سپریم کورٹ سے راحت ملے گی، اس سے پہلے کیجریوال کے خلاف سی بی آئی کا من گھڑت مقدمہ بنایا گیا تاکہ کیجریوال کی زندگی اور صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز