دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمارنے کیجریوال حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی حکومت نجی اسپتالوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے امبیڈکر نگر،اندراگاندھی اسپتالوں کو کھولنے میں دانستہ تاخیر کررہی ہے۔
Published: undefined
مسٹر کمار نے امبیڈکر نگر اور اندراگاندھی اسپتال،دوارکہ کا دورہ کیا اور کہا کہ دہلی حکومت کووڈ مریضوں کے علاج کے لئے براڑی اسپتال کے ساتھ ان اسپتالوں کو بھی استعمال کر سکتی تھی لیکن کیجریوال حکومت ان اسپتالوں کو کھولنے میں جان بوجھ کر دیر کررہی ہے کیونکہ یہ نجی اسپتالوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کووڈ مریضوں کے لئے پرائیویٹ مقامات پر بستر کاانتظام کرکے عوام کا پیسہ برباد کررہی ہے جبکہ دہلی میں تین نئے اسپتال کئی مہینے سے بن کر تیار ہیں۔600بستر والے امبیڈکر اسپتال اور 1725 بیڈ کے اندراگاندھی اسپتال کو دورہ کرنے کے بعد کہا کہ امبیڈکر نگر اسپتال پوری طرح تیار ہے،صرف افتتاح کرنے کی دیر ہے،اور دوسرے کا 90فیصد کام پورا ہوچکا ہے۔حکومت گذشتہ تین ماہ سے دارالحکومت میں کووڈ مریضوں کئے لئے بستروں کی کمی کا مسلسل رونا رورہی ہے جبکہ اسپتالوں یے باقی کام کروراکر بستروں کی کمی کوآسانی سے پورا کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 15جون کو وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ کل جماعتی میٹنگ ہوئی تھی،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امبیڈکر نگر۔براڑی اسپتال اور اندراگاندھی اسپتال میں بیڈ کی تعداد 2609 سے بھی زیادہ ہے،ان کا کووڈ مریضوں کے علاج کے لئے استعمال نہیں کیا جبکہ دارالحکومت میں کووڈوبا حالات کے پیش نظر ان کا کام جنگی سطح پر کرکے افتتاح کیا جاسکتا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined