قومی خبریں

کیجریوال نے ملک کے پہلے اسماگ ٹاور کا کیا افتتاح

اروند کیجریوال نے کہا کہ تقریباً 24 فٹ اونچائی کا یہ ٹاور ایک کلومیٹر کے دائرے میں ہوا کو صاف کرے گا، جس سے راجدھانی کی آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: وزیراعلی اروند کیجریوال نے راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی کم کرنے کی کوششوں کے تحت پیر کو یہاں ملک کے پہلے ’اسماگ ٹاور‘ ہوا صاف کرنے والے عوامی جدید نظام کا افتتاح کیا۔ اروند کیجریوال نے دہلی کا دل سمجھے جانے والے کناٹ پیلس میں قائم اس ٹاور کو آلودگی کے خلاف جاری جنگ میں میل کا پتھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا تو راجدھانی کے دیگر حصوں میں بھی ایسی کوشش کی جائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر ہوا صاف کرنے کا یہ نظام امریکہ سے لایا گیا ہے۔ اس کے اثرات کی تشخیص آئی آئی ٹی دہلی اور ممبئی کے ماہرین کریں گے۔ وہ ایک مہینہ کے اعدادو شمار کی بنیاد پر شروعاتی اور آئندہ دوسال میں اس کے اثرات کے بار ے میں پوری معلومات دیں گے۔ ان کے مشوروں کی بنیاد پر آگے کا فیصلہ کیا جائے گا کہ اس نظام کو شہر کے دیگر حصوں میں قائم کیا جائے یا نہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تقریباً 24 فٹ اونچائی کا یہ ٹاور ایک کلومیٹر کے دائرے میں ہوا کو صاف کرے گا، جس سے راجدھانی کی آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ویسے تو دہلی حکومت کی کوششوں سے پہلے کے مقابلے آلودگی میں کمی آئی ہے، لیکن اس انوکھی کوشش کے بعد لوگوں کو مزید راحت مل سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined