قومی خبریں

کیجریوال نے کروڑوں روپے لیکر ٹکٹ فروخت کیا، آدرش شاستری 

شاستری نے کیجریوال پر ’آمر‘ کا اور ’عآپ‘ کے ممبران اسمبلی پر بدزبانی کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ کیجریوال کو جمہوری اقدار پر قطعی اعتماد نہیں ہے۔ اس نے ٹکٹ بیچنے کا کاروبار کھولا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے پوتے اور دوارکا سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی آدرش شاستری نے ہفتہ کے روز وزیر اعلی اروند کیجریوال پر 10 سے 20 کروڑ روپے لیکر دہلی اسمبلی انتخابات کے ٹکٹ فروخت کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

Published: 19 Jan 2020, 8:00 AM IST

مسٹر شاستری کو اس بار عآپ نے اسمبلی کا ٹکٹ نہیں دیا۔ وہ آج کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ کانگریس میں شمولیت کے موقع پر ، مسٹر شاستری نے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور دہلی کے انچارج پی سی چکو اور ریاستی صدر سبھاش چوپڑا کی موجودگی میں الزام لگایا کہ وزیر اعلی اروند اروند کیجریوال بھاری رقم لیکر دہلی اسمبلی کا ٹکٹ فروخت کررہے ہیں۔ عآپ نے دوارکا سے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ مہابل مشرا کے بیٹے ونئے مشرا کو امیدوار بنایا ہے۔ ونئے نے حال ہی میں عآپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Published: 19 Jan 2020, 8:00 AM IST

مسٹر شاستری نے مسٹر کیجریوال پر ’آمر‘ کا اور ’عآپ‘ کے ممبران اسمبلی پر بدزبانی کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ وزیر اعلی کو جمہوری اقدار پر قطعی اعتماد نہیں ہے۔ اس نے ٹکٹ بیچنے کا کاروبار کھولا ہے۔ عآپ کے ایم ایل اے نے کہا ، ’’پچھلے اسمبلی انتخابات میں جسے میں نے 70 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی ، اس کے بیٹے کو 10 کروڑ روپے میں ٹکٹ فروخت کیا گیا تھا۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ٹکٹ نہ ملنے پر یہ الزام لگایا جارہا ہے ، تو مسٹر شاستری کہا ، ’’میں ٹکٹ نہ ملنے پر الزام نہیں عائد کررہا ہوں ، اگر پارٹی میری جگہ پر عآپ کے کارکن کو امیدوار بناتی تو کوئی دکھ کی بات نہیں تھی ، لیکن ٹکٹ فروخت کرنے سے میں صدمہ میں ہوں‘‘۔

Published: 19 Jan 2020, 8:00 AM IST

انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کا عوام کی بھلائی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، وہ صرف ووٹ بینک کی سیاست کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہری رجسٹرار (این سی آر) پر ایک لفظ بھی نہیں بولا اور خاموشی اختیار کی۔ وہ جامعہ اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلباء کے ساتھ ہونے والے واقعے پر بھی خاموش رہے۔

Published: 19 Jan 2020, 8:00 AM IST

اہم بات یہ ہے کہ بدر پور سے ایم ایل اے این ڈی شرما نے بھی چیف منسٹر پر کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس بار پارٹی نے مسٹر شرما کو ٹکٹ نہیں دیا ہے اور رام سنگھ نیتا جی کو امیدوار بنایا، جو حال ہی میں بدر پور سے کانگریس سے عآپ میں شامل ہوئے تھے۔

Published: 19 Jan 2020, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Jan 2020, 8:00 AM IST