دہلی حکومت کے گرودوارہ بنگلہ صاحب کو بند کرنے کے فیصلے کو نادر شاہی فیصلہ قرار دیتے ہوئے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی چیئرپرسن بی بی جاگیر کور نے دہلی حکومت سے اپنے فیصلہ کو واپس لینے اور معافی مانگنے کے لئے کہا ہے ۔
Published: undefined
بی بی جاگیر کور نے کہا کہ گرودوارہ انسانیت کا روحانی مرکز ہے اور یہاں سے انسانی فلاح و بہبود کے لیے خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی آڑ میں گرودوارہ شری بنگلہ صاحب کو بند کرنے کا حکم دہلی حکومت کا آمرانہ رویہ ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے دہلی حکومت کے اس فیصلہ کو غیر آئینی قرار دیا ۔ بی بی جاگیر کور نے کہا کہ یہ ہی گرودوارہ تھا جہاں کورونا کی وبا کے دوران مریضوں کو سب سے زیادہ راحت پہنچائی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہاں کورونا کے متاثرین کو علاج اور کھانا دونوں فراہم کرایا گیا ۔
Published: undefined
واضح رہے ایس ڈی ایم نے گرودوارہ بنگلہ صاحب کے گرو گھر کو بند کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔ اس دوران دہلی گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے اس نوٹس کی سختی سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹس غیر منتقی اور نادر شاہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوٹس کو فورا واپس لینا چاہئے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز