دہلی میں تیزی سے پھیل رہے کورونا انفیکشن کے درمیان دہلی حکومت نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی فوج کی مدد مانگی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو اس بارے میں ایک خط لکھا ہے۔ اپنے خط کے ذریعہ سے دہلی حکومت نے فوج سے دہلی میں کوشش فیسلٹی سنٹر قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ فوج سے آکسیجن اور آئی سی یو بستر بڑی تعداد میں دستیاب کرانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
Published: undefined
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ انھوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر فوج کی مدد مانگی ہے۔ خط میں انھوں نے لکھا کہ ڈی آر ڈی او نے جس طرح ایک اسپتال تیار کیا ہے، اسی طرح مزید اسپتال تیار کیے جائیں۔ ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ نے خط لکھ کر آکسیجن سلینڈر سے لے کر باقی دیگر تمام انتظامات کے لیے بھی ہندوستانی فوج کی مدد مانگی ہے۔
Published: undefined
دہلی ہائی کورٹ نے بھی دہلی حکومت سے کہا ہے کہ آپ کورونا سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد کیوں نہیں لیتے، فوج کے پاس کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے۔ اس کے پاس اپنا انفراسٹرکچر ہے۔ اس پر دہلی حکومت کا کہنا تھا کہ ہم اس عمل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
Published: undefined
نائب وزیر اعلیٰ نے وزیر دفاع کو لکھے خط میں ہندوستانی فوج سے دہلی میں 10 ہزار آکسیجن بیڈ اور 1000 آئی سی یو بیڈ دستیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ہندوستانی فوج ہمیشہ مشکل وقت میں ملکی باشندوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے اور آج ایسی حالت دہلی میں آن پڑی ہے۔ اپنے اس خط میں منیش سسودیا نے مزید کہا کہ دہلی حکومت فی الحال اپنی سطح پر 16272 نان آئی سی یو آکسیجن بیڈ اور 4866 آئی سی یو بیڈ دستیاب کرا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اگلے 10 دنوں کے اندر تقریباً 15 ہزار نان آئی سی یو آکسیجن بیڈ اور 1200 آئی سی یو بیڈ دستیاب کرا دیئے جائیں گے۔
Published: undefined
سسودیا نے مرکزی وزیر دفاع سے کہا کہ دہلی میں تقریباً روزانہ 25 ہزار نئے کورونا کیسز آ رہے ہیں۔ ان میں سے 10 فیصد مریضوں کو کسی نہ کسی وجہ سے اسپتال میں داخل کرانا پڑ رہا ہے یا پھر انھیں آکسیجن کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ ایسی حالت میں موجودہ صحت خدمات پر کافی دباؤ ہے۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت نے آکسیجن کو دہلی تک پہنچانے میں بھی ہندوستانی فوج کی مدد مانگی ہے۔ دہلی حکومت نے کہا کہ دہلی کو جن پلانٹ سے آکسیجن دستیاب کرائی جا رہی ہے وہ تقریباً 1500 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ ان میں درگاپور، راؤرکیلا اور کلنگا کے آکسیجن پلانٹ شامل ہیں۔ دہلی میں آکسیجن لانے لے جانے والے ٹینکرس کی بھی کمی ہے۔ ایسے میں اگر ہندوستانی فوج آکسیجن دہلی تک پہنچانے میں مدد کرے تو اس سے دہلی کے ہزاروں لوگوں کو فوراً راحت پہنچ سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined