نئی دہلی: کیجریوال حکومت نے قومی راجدھانی دہلی میں شراب کی ہوم ڈلیوری کو منظوری فراہم کر دی ہے۔ منظوری کے بعد موبائل ایپ یا آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے شراب کی فراہمی کی جا سکے گی۔ اس سے پہلے چھتیس گڑھ حکومت نے بھی شراب کی ہوم ڈلیوری کو منظوری فراہم کی تھی۔ حکومت نے شراب کی ہوم ڈلیوری کے حق میں دلیل دی ہے کہ اس فیصلے سے کورونا کے دور میں شراب کی دکانوں پر ہجوم اکٹھا نہیں ہوگا۔
Published: undefined
دہلی آب کاری ترمیمی ضابطہ 2021 کے مطابق، ایل 13 لائسنس برداروں کو لوگوں کے گھروں تک شراب فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’لائسنس بردار صرف اور صرف موبائل ایپ یا آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے آرڈر حاصل ہونے کے بعد ہی گھروں میں شراب کی ڈلیوری کرے گی اور کسی بھی ہاسٹل، دفتر یا ادارے میں شراب فراہم نہیں کی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
حالانکہ اس سے پہلے بھی شراب کی ہوم ڈلیوری کی اجازت تھی لیکن ای میل یا فیکس کے ذریعے آرڈر ملنے کے بعد ہی لائسنس بردار شراب کی فراہمی کر سکتے تھے۔ اب موبائل ایپ یا آن لائن پورٹل سے آرڈر کرنے پر شراب کی ہوم ڈلیوری ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام شراب کی دکانوں کو فوری طور پر ڈلیوری کرنے کے لئے مجاز کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined