نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ریاستی حکومت کے اسکولوں کے 12 ویں کلاس کے شاندار نتائج پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 98 فیصد طلبا۔طالبات نے پاس ہوکر تاریخ رقم کی ہے۔ کیجریوال نے منگل کو نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ نے بہت محنت کی ہے۔ گزشتہ پانچ برس میں عام آدمی پارٹی کی حکومت میں تعلیم کے شعبہ میں متعدد اصلاحات کی گئی ہیں اور آج اس کا نتیجہ بچوں کے اچھے نتائج کی شکل میں سامنے ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکول کے 98 فیصد اور پرائیویٹ اسکول کے 92 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے جب سرکاری اسکول کا نتیجہ اتنا شاندار رہا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ ایک وقت تھا جب دہلی کے سرکاری اسکولوں کی گنتی خراب زمرہ میں ہوتی تھی لیکن اب بچوں نے ثابت کردیا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں اور ہوشیاری پیسے کی محتاج نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined