چندی گڑھ: وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امرندر سنگھ نے آج الزام عائد کیا کہ فائدہ ہوگا تو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اپنی آتما (روح) بھی بیچ سکتے ہیں۔ کسانوں کی تحریک کے درمیان دونوں وزرائے اعلیٰ کے مابین جاری ’لفظی جنگ‘ میں اروند کیجریوال نے کیپٹن امرندر سنگھ پر اپنے بیٹے کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) معاملے میں مرکز کے ساتھ سودے بازی کر کے کسانوں کی تحریک کو بیچنے کا الزام لگایا۔ اس کے جواب میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی کے رہنما ’بزدل‘ ہیں اور انہوں نے شرومنی اکالی دل لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا کی بدنامی کے خوف سے معذرت کی ہے۔‘‘
Published: undefined
کیپٹن امرندر نے زور دے کر کہا کہ اروند کیجریوال کسانوں کے مفادات کو بچانے میں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے مایوس کن کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کوششوں سے وہ کسانوں کے غم و غصے سے نہیں بچ پائیں گے اور آئندہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے نام ونشان کو مٹنے سے نہیں بچا پائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سب جانتے ہیں کہ میں ای ڈی یا کسی کے بھی غلط معاملات میں دبنے والا نہیں ہوں اور لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ اگر آپ کو فائدہ ہوا تو آپ اپنی روح بھی بیچ دیں گے۔‘‘
Published: undefined
پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو چیلنج بھی کیا کہ وہ ایک مثال پیش کریں جب وہ (کیپٹن) کبھی ای ڈی یا کسی بھی ایجنسی کے دباؤ سے کبھی پیچھے ہٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ آپریشن بلیو اسٹار یا ستلج یمنا کنال سے لے کر زرعی قوانین کے مسئلے تک اپنے عوام کے مفادات میں کام کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز