قومی خبریں

کیجریوال کا بی جے پی پر محلہ کلینک کی تعمیر میں رکاوٹ کا الزام

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر محلہ کلینک کی تعمیر میں رخنہ اندازی کرنے کا الزام عائد کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، فائل فوٹو

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر محلہ کلینک کی تعمیر میں رخنہ اندازی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ ’محلہ کلینک‘ عام آدمی پارٹی کی حکومت کا صحت کے میدان میں اٹھایا گیا ایک پرجوش اقدام ہے۔

Published: undefined

کیجریوال نے حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے کی جا رہی کارروائی پر بھی تنقید کی اور بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ کیجریوال نے کہا، ’’اگر رام جی اس دور میں ہوتے تو بی جے پی ان کے پاس ای ڈی اور سی بی آئی بھیجتی اور ان پر دباؤ ڈالتی اور کہتی کہ آپ کو بی جے پی میں شامل ہونا پڑے گا، ورنہ آپ کو جیل جانا پڑے گا۔‘‘

Published: undefined

بجٹ پر بحث کے دوران کیجریوال نے اپنے دوست اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو بھی یاد کیا اور سسودیا کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دیا۔

کیجریوال نے کہا، "آج جب ہم بجٹ پر بحث کر رہے ہیں، مجھے اپنے چھوٹے بھائی منیش سسودیا کی بہت یاد آ رہی ہے۔ پچھلے 9 بجٹ منیش سسودیا نے پیش کیے تھے۔ یہ ہماری حکومت کا پیش کردہ 10 واں بجٹ ہے اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے بعد اگلا بجٹ ضرور پیش کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined