قومی خبریں

کیجریوال کا لاک ڈاؤن میں غریب کرایہ داروں کو مکان کا کرایہ مہیا کرنے کا وعدہ قانونی داؤ پیچ کا شکار

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ غریبوں کو کرایہ ادا کرنے کے وزیر اعلیٰ کے وعدے کو نافذ کرنے کے لیے ان کی حکومت کو نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

دہلی حکومت کی جانب سے کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کو مکان کا کرایہ ادا کرنے کا وزیر اعلی اروند کیجریوال کا وعدہ قانونی داؤ پیچ سے کل بھی نہیں نکل پایا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ غریبوں کو کرایہ ادا کرنے کے وزیر اعلیٰ کے وعدے کو نافذ کرنے کے لیے ان کی حکومت کو نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے تھا۔

Published: undefined

اس سے قبل، ہائی کورٹ کے دو ججوں کی بنچ نے اپنے سنگل جج کے فیصلے پر روک لگا دی تھی، جس نے دہلی حکومت کو ایک پریس کانفرنس کے دوران غریبوں کو کرایہ ادا کرنے کے وزیر اعلیٰ کے وعدے کو پورا کرنے کو قانونی طور پر جائز قرار دیا تھا۔ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے 27 جولائی 2021 کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے 29 مارچ 2020 کو وعدہ کیا تھا کہ حکومت دہلی لاک ڈاؤن سے ان متاثرہ افراد کے مکان کا کرایہ ادا کرے گی، جو خود ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

Published: undefined

ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف عرضی گزار نجمہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں خصوصی اجازت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined