نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے دارالحکومت کی غیر قانونی کالونیوں کو ریگولائز کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے وہاں رہنے والے لوگوں کو ان کی زمین کا مالکانہ حق مل جائے گا۔
Published: undefined
کیجریوال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’’مرکز نے دہلی حکومت کی غیر قانونی کالونیوں کو ریگولائز کرنے کی تجویز پر مثبت جواب دیا ہے۔ میں نےمحکمہ محصولات کو ہدایت دی ہیں کہ وہ غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کو فوری طور پر مالکانہ حق منتقل کرنے اور رجسٹری کرانے کا کام کرے۔‘‘
Published: undefined
وزیراعلی نے کہا ،’’دہلی میں غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کےلئے اچھی خبر ہے۔ ان کا مستقل گھروں میں رہنے کا خواب پورا ہو جائے گا۔ الیکشن سے پہلے دیگر سیاسی پارٹیاں ان کالونیوں کو ریگولائز کرانے کا وعدہ کرتی تھیں لیکن بعد میں وہ اسے بھول جاتی تھیں۔ اس بار ہماری حکومت بننے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان کالونیوں میں رہنے والوں کو ان کا حق دلائیں گے۔‘‘
Published: undefined
کیجریوال نے کہا کہ دہلی کابینہ نے ایک تجویز پر اپنی مہر لگا کر 15 نومبر کو اسے مرکز کو بھیجا تھا۔دہلی حکومت اب جلد ہی 1797غیر قانونی کالونیوں کا رجسٹریشن شروع کرا دے گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بدھ کی شام دہلی حکومت کو مرکزی حکومت سے ان کالونیوں کے بارے میں بھیجی گئی تجویز پر مثبت جواب ملا۔ مرکزی حکومت ان کالونیوں کو مستقل کرنے کے لئے تیار ہے۔ وہ اس کے لئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے سوال پوچھے ہیں، جن کے جواب دے دیئے جائیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’ان کالونیوں میں رہنے والے لوگوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں دیکھا۔ سال 2015 سے ان میں سڑکوں اور پائپ لائنوں وغیرہ پر بے مثال طریقہ سے 6000 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined