دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دارالحکومت دہلی میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں اور دکانوں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی تباہی ہوگی۔
Published: undefined
صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کی حکومت والی میونسپل کارپوریشن دہلی کے اندر راجدھانی میں کئی مقامات پر بلڈوزر چلا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اب کئی مہینوں تک بلڈوزر چلائے جائیں گے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم دہلی سے تمام تجاوزات ہٹانے جارہے ہیں۔ تمام ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود بھی تجاوزات کے خلاف ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ تجاوزات ہوں۔ ہم نہیں چاہتے کہ غیر قانونی عمارتیں بنیں لیکن اس میں دو چیزیں اہم ہیں۔ پہلی بات دہلی کو جس طرح سے پچھلے 75 سالوں میں بنایا گیا ہے وہ منصوبہ بند طریقے سے نہیں بنایا گیا ہے۔ جس طرح سے دہلی بنی ہے، دہلی کا 80 فیصد سے زیادہ حصہ تجاوزات کی زد میں آئے گا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب دہلی کا 80 فیصد حصہ توڑا جائے گا؟
Published: undefined
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ جس طریقے سے تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں۔ کوئی کاغذ نہیں ہے، کوئی موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔ بلڈوزر لے کر وہ کسی بھی کالونی میں پہنچ کر کسی کے گھر یا دکان کو توڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ آدمی کاغذ اٹھائے سڑک پر کھڑا ہے۔ وہ چلا رہا ہے، رحم کی بھیک مانگ رہا ہے، میرے کاغذات دیکھو۔ میرے پاس کاغذات ہیں۔ یہ غیر قانونی اور تجاوزات نہیں ہے ۔چالیس سال سے یہاں پر رہ رہا ہوں اور میرے پاس کاغذ بھی ہیں لیکن کوئی کاغذ نہیں دیکھا جارہا ہے ، صرف بلڈوزر چلایا جارہا ہے، یہ تو صحیح نہیں ہے،جس طریقہ سے تجاوزات ہٹائی جارہی ہیں ہم اس کے خلاف ہیں، ان کی پلاننگ ہے کہ دہلی کی ساری کچی کالونیں کو توڑا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز