قومی خبریں

’وزن پر توجہ رکھنا کھلاڑی اور کوچ کی ذمہ داری ہے‘، ونیش پھوگاٹ کو پی ٹی اوشا کی نصیحت

پی ٹی اوشا نے انڈین اولمپک ایسو سی ایشن کے ذریعہ مقرر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دِنشا پاردیوالا اور ان کی ٹیم کو وزن مینجمنٹ معاملے میں نشانہ بنانے والوں کی تنقید کی ہے۔

پی ٹی اوشا، تصویر آئی اے این ایس
پی ٹی اوشا، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی اولمپک ایسو سی ایشن کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے وزن مینجمنٹ کے سلسلے میں اتوار کو ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزن پر توجہ رکھنا کھلاڑی اور اس کے کوچ کی ذمہ داری ہوتی ہے نہ کہ کسی دوسرے کی۔ حالانکہ انہوں نے اپنے اس بیان میں پیرس اولمپکس میں 50 کیلوگرام فری اسٹائل کشتی مقابلے میں وزن بڑھ جانے سے نااہل قرار پاکر تمغہ سے چوکی ونیش پھوگاٹ کا نام نہیں لیا ہے۔ لیکن یہ واضح ہے کہ ان کی یہ نصیحت ونیش کے لیے ہی ہے۔

Published: undefined

سابق اولمپئن اور ابھی آئی او اے کی صدر پی ٹی اوشا نے کہا کہ کشتی، ویٹ لفٹنگ، مکہ بازی اور جوڈو جیسے کھیلوں میں وزن کا مینجمنٹ کرنا کھلاڑی اور کوچ کی ذمہ داری ہے۔  اس میں انڈین اولمپک ایسو سی ایشن کے ذریعہ مقرر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دِنشا پاردیوالا اور ان کی ٹیم کی کوئی ذمہ داری نہیں بنتی ہے۔ اس لئے انہیں نشانہ بنایا جانا غلط ہے۔ ڈاکٹر اوشا نے مزید کہا کہ آئی او اے کی میڈیکل ٹیم خاص کر ڈاکٹر پاردیوالا کے خلاف نفرت ناقابل قبول ہے اور اس کی مذمت ہونی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیکل ٹیم پر الزام تراشی کرنے والے لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے سبھی حقائق پر غور کریں گے۔

Published: undefined

واضح ہو کہ آئی او اے نے کچھ مہینے قبل ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دی تھی جو خاص طور سے کھلاڑیوں کے مقابلوں کے دوران اور بعد میں ان کی ریکوری اور اِنجری مینجمنٹ میں مدد کرتی۔ اس ٹیم کو ان کھلاڑیوں کی مدد کے لیے بنایا گیا تھا جن کے پاس نیوٹرشنسٹ اور فیزیوتھراپسٹ کی ٹیم نہیں تھی۔ ادھر انڈین اولمپک ایسو سی ایشن کے ایک بیان کے مطابق ‘CAS’ نے ونیش  پھوگاٹ کے معاملے میں آخری فیصلے کے لیے تاریخ منگل 13 اگست کو ہندوستانی وقت کے مطابق 9.30 بجے تک بڑھا دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined