حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کے سی آر جمعرات کی رات ایراولی میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر گر گئے تھے، جس کی وجہ سے ان کے کولہے میں فریکچر ہو گیا تھا۔ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا کولہا تبدیل کرنا ہوگا۔
Published: undefined
کے سی آر حیدرآباد کے سوماجی گوڈا میں واقع یشودا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کے سی آر پھسل کر اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم میں گر گئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق، سی ٹی اسکین سمیت رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے بائیں کولہے میں فریکچر ہے۔
Published: undefined
کولہے کی حالت کے پیش نظر اسپتال کا کہنا ہے کہ ان کے بائیں کولہے کی تبدیلی کی ضرورت ہوگی اور اس طرح کے معاملات میں صحت یاب ہونے میں 6 سے 8 ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ آرتھوپیڈکس، اینستھیزیا، عام ادویات اور درد کی دوا کے ساتھ ان کی ایک کثیر الشعبہ ٹیم کی طرف سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز