حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے ریاست میں حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کےتین ایم ایل اے کی خریدوفرخت کے تمام دستاویزات سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور تمام ججوں کو بھیج دیئے گئے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی یہ دستاویزات تمام ریاستوں کے ہائی کورٹ کے ججوں کو بھی بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ ’’جمہوریت کی حفاظت‘‘ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ ایم ایل اے کی خریداری میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔
Published: undefined
ایک پریس کانفرنس میں ایم ایل اے کی خریداری کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ خریداری میں ملوث ملزمان نے بتایا ہے کہ وہ چار ریاستوں تلنگانہ، دہلی، آندھرا پردیش اور راجستھان کی حکومتوں کو گرانے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ اب تک " آٹھ ریاستی حکومتیں" گر گئی ہیں۔"
Published: undefined
کے سی آر نے کہا کہ یہ ملک اور جمہوریت کے لیے مناسب نہیں ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ انہوں نے ملک کی عدلیہ سے جمہوریت کو بچانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عدلیہ نے ہمیشہ جمہوریت کو بچانے کا کام کیا ہے، اس لیے مجھے پوری امید ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے شفاف تحقیقات ہوں گی اور آئین کے مطابق سازشی قوتوں کو روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت برقرار رہے، یہ سب کے مفاد میں ہے۔
Published: undefined
کے سی آر نے کہا، 'میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ میں آپ کا سیاسی ساتھی ہوں، آپ کے ساتھ آٹھ سال سے کام کر رہا ہوں، اس اسکینڈل کو روکیں، اس سے آپ کو کریڈٹ نہیں ملے گا۔ یہ ملک کے مفاد میں اچھا نہیں ہے۔ ریاستی حکومتوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومتوں کی توجہ ترقی سے ہٹ کر سیاست کی طرف مبذول ہو رہی ہے۔
Published: undefined
کے سی آر نے ملک کے نوجوانوں اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں جمہوریت کی حفاظت کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، پوری دنیا میں اس کا احترام کیا جاتا ہے۔ ملک کے صحافیوں اور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کے لیے آگے آئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز