نئی دہلی: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ قومی سیاست اور سماجی تقریبات میں شرکت کے لئے ایک ہفتہ کے دہلی دورے پر ہیں۔ اس دوران کے سی آر ہفتہ کے روز دہلی کے محلہ کلینک کا دورہ کریں گے۔
Published: undefined
کے سی آر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ساتھ ہفتہ کی شام پانچ بجے محلہ کلینک کا دورہ کریں گے۔ اس سے پہلے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن بھی دہلی کے محلہ کلینک اور سرکاری اسکولوں کو دیکھنے کے لئے پہنچے تھے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق، اپنے اس دہلی دورے کے دوران کے سی آر سیاستی اور شعبہ اقتصادیات سے وابستہ کئی لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ وہیں، ان فوجیوں کے کنبوں کو امداد فراہم کریں گے، جنہوں نے ملک کے لئے اپنی زندگی قربان کر دی۔ اس درمیان ان کا چنڈی گڑھ جانے کا بھی منصوبہ ہے۔
Published: undefined
کے سی آر کسانوں کی تحریک میں شامل سوگوار کسان خاندانوں سے بھی ملاقات کریں گے، جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ وہ 22 مئی کو دوپہر میں چنڈی گڑھ کا دورہ کریں گے۔ وہ کسانوں کے 600 خاندانوں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے منسوخ شدہ زرعی قوانین کے خلاف ملک گیر کسان تحریک میں اپنی جانیں گنوائیں۔ وہ ہر خاندان کو 3 لاکھ روپے بطور مالی امداد دیں گے۔ معلومات کے مطابق اس دوران اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان بھی ان کے ساتھ موجود ہوں گے۔
Published: undefined
اپنے دہلی دورے کے بعد وزیر اعلیٰ کے سی آر 26 مئی کو سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ملاقات کے لیے بنگلور پہنچیں گے۔ اگلے دن وہ سماجی کارکن انا ہزارے سے ملنے مہاراشٹر کے رالیگن سدھی بھی جائیں گے۔ اس کے بعد تلنگانہ کے وزیر اعلی 29 اور 30 مئی کو مغربی بنگال اور بہار کا دورہ کریں گے اور وادی گلوان کی لڑائی میں مارے گئے فوجیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula