دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) کے خلاف مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی گھپلہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں درج مقدمے کے سلسلے میں کویتا کو 23 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
ایم پی/ایم ایل اے کیسز کے خصوصی جج ایم کے ناگپال نے ای ڈی اور دفاعی وکیل کے دلائل سننے کے بعد محترمہ کویتا کو 23 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔دفاعی وکیل نے ای ڈی کی تحویل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ من گھڑت مقدمہ ہے اور ان کے مؤکل کے خلاف تمام الزامات غیر قانونی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا کو جمعہ کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا جب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک ٹیم نے حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ محترمہ کویتا کو کل صبح یہاں عدالت میں پیش کیا گیا تاکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ میں پوچھ گچھ کے لیے ان کی تحویل حاصل کی جا سکے۔بی آر ایس لیڈر کی طرف سے سینئر وکیل وکرم چودھری اور ای ڈی کی طرف سے خصوصی وکیل زوہیب حسین پیش ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز