17 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کا دورۂ لندن شروع ہونے والا ہے اور اس سے ٹھیک پہلے وہاں مقیم ہندوستانی طلبا کی تنظیم ’نیشنل اسٹوڈنٹس اینڈ الومنی یونین‘ (این آئی ایس اے یو) نے ان کے نام خط لکھا ہے۔ اس خط میں کشمیر، اتر پردیش اور گجرات میں عصمت دری کے ہوئے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا گیا ہے کہ ان میں جلد اور صحیح انصاف یقینی بنانے کے لیے وہ کیا قدم اٹھانے والے ہیں۔ خط میں ہندوستان میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ بڑھتے عصمت دری کے واقعات پر روک لگانے کی بات کہی ہے اور اس طرح کے حادثات کے تئیں اظہارِ فکر بھی کیا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان معاملوں میں انصاف ہوگا۔ خط میں اس تعلق سے پوچھا گیا ہے ’’کب اور کیسے؟‘‘
Published: 16 Apr 2018, 7:34 PM IST
وزیر اعظم نریندر مودی چار دنوں کے لندن دورہ پر پہنچنے والے ہیں اور اس سے پہلے طلبا نے لندن واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعہ وزیر اعظم کو یہ خط سونپا۔ طلبا نے لکھا ہے ’’معزز وزیر اعظم، آپ ماضی میں بھی نوٹ بندی جیسے مشکل اور غیر معمولی فیصلے لینے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اسی طرح کچھ کیجیے جس سے ثابت ہو کہ آپ ہندوستانی بیٹیوں کے لیے بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کوئی سخت فیصلہ لیں اور اس طرح کے واقعات میں اپنی خاموشی توڑیں۔‘‘
Published: 16 Apr 2018, 7:34 PM IST
الومنی یونین کے طلبا نے مودی سے گزارش کی کہ بدھ کو جب وہ لندن میں ہندوستان کی بات سب کے ساتھ کریں تو اس سلسلے میں بھی کچھ اعلان کریں۔ طلبا نے لکھا ہے ’’ملزمین کو ان کے رسوخ کے سبب بچنے نہ دیں۔ آپ جب یہاں اپنے پروگرام سے مخاطب ہوں تو دنیا کو بتائیں کہ وہ طریقہ کار کیا ہیں۔‘‘ خط پر این آئی ایس اے یو کے علاوہ 19 دیگر طلبا تنظیموں کے دستخط ہیں۔
Published: 16 Apr 2018, 7:34 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Apr 2018, 7:34 PM IST
تصویر: پریس ریلیز