قومی خبریں

کٹھوعہ میں ملی ٹینٹوں کا حملہ: سیکورٹی کی حوالے سے اپوزیشن کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید

عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے غفلت برتی جا رہی ہے۔ حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کا ذمہ دار آخر کون ہے؟ حکومت نے بڑھ چڑھ کر اسٹرائک کا دعویٰ کیا لیکن ملی ٹینٹوں کے حملے بند نہیں ہوئے

<div class="paragraphs"><p>عمر عبداللہ / آئی اے این ایس</p></div>

عمر عبداللہ / آئی اے این ایس

 
IANS

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں ہوئے ملی ٹینٹوں کے حملے پر اپوزیشن بی جے پی حکومت کے طریقۂ کار پر سوال کھڑا کر رہا ہے۔ اس ضمن میں نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حکومت پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کے علاوہ کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے بھی حکومت پر براہ راست حملہ کیا ہے۔

Published: undefined

عمر عبداللہ نے کہا ہے کٹھوعہ میں ملی ٹینٹوں کے حملے پر پر بی جے پی سے سوال کیا جانا چاہئے۔ بی جے پی کا دعویٰ تھا کہ ملی ٹینسی آرٹیکل 370 سے جڑی ہوئی ہے اور آرٹیکل 370 ختم ہونے کے ساتھ ہی اس طرح کے واقعات بھی ختم ہو جائیں گے۔ جبکہ ہمارا کہنا تھا کہ ملی ٹنسی اور آرٹیکل 370 کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ آرٹیکل 370 ہٹانے کا ملی ٹنسی کے واقعات پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

Published: undefined

عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غفلت برتی جا رہی ہے۔ حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کا ذمہ دار آخر کون ہے؟ جوابی حملے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے۔ لیکن ہم نے پہلے بھی اسٹرائک کی تھی، کیا حملے رک گئے؟ حکومت نے بڑھ چڑھ کر بالاکوٹ پر اسٹرائک کا دعویٰ کیا لیکن ملی ٹنسی کے واقعات نہیں رکے۔

Published: undefined

اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے اسے انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیر میں سرحدوں کے بارے میں جتنا محتاط ہونا چاہئے تھا، جتنے انفراسٹرکچر کے پروجیکٹ  ہونے چاہئے تھے، وہ نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انٹیلی جنس ناکام ہوا ہے جس کی وجہ سے سیکورٹی خطرے میں پڑ گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرحد کی سیکورٹی خطرے میں ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے ملی ٹینٹوں کے حملے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے بی جے پی پر اس معاملے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ کانگریس لیڈر ادت راج نے کہا ہے کہ بی جے پی کہتی تھی کہ کشمیر میں ملی ٹنسی ختم ہو گئی ہے۔ مگر اب یہ ملی ٹنسی جموں میں داخل ہو چکی ہے اور کشمیر کی حالت پہلے سے ہی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملی ٹنسی کے واقعات پر صرف جھوٹ بولتی ہے۔ بی جے پی صرف الیکشن میں لگی رہتی ہے، اس لیے ان کو کچھ نہیں پتہ ہوتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جموں خطہ میں ایک ماہ میں ملی ٹنسی کے پانچ واقعات سامنے آئے ہیں۔ 8 جولائی کو ملی ٹینٹوں نے کٹھوعہ میں فوج کے قافلے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں پانچ فوجی شہید اور پانچ دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔ ملی ٹینٹوں کے حملے کے بعد فوج ایکشن موڈ میں آ گئی اور تین روز سے پورے علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined