ئی دہلی: پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ کتھک ڈانسر گرو پنڈت برجو مہاراج کا پیر کو یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 83 برس تھی۔ انہوں نے دہلی کے ساکیت کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ پنڈت برجو مہاراج کے پوتے سوارنش مشرا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “میرے دادا جی جی نہیں رہے۔ مجھے افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے 17 جنوری 2022 کو آخری سانس لی۔ وہ 4 فروری 1938 کو ہڈیہ، اتر پردیش میں کتھک ڈانسروں کے خاندان میں پیدا ہوئے۔ برجو مہاراج صرف نو سال کے تھے جب ان کے والد پنڈت لچھن مہاراج کا انتقال ہو گیا۔
Published: undefined
پنڈت برجو مہاراج نے ملک اور ملک سے باہر کئی پروگراموں میں کتھک رقص کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کا اصل نام موہن لال مشرا تھا، لیکن ان کی شہرت پنڈت برجو مہاراج کے نام سے پھیلی۔ وہ لکھنؤ کالیکا بندہ دین گھرانے کے فنکار تھے۔ ان کے چچا شمبھو مہاراج اور لچھو مہاراج بھی کتھک رقص میں ماہر تھے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے نامور کتھک رقاص گرو پنڈت برجو مہاراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہندوستانی رقص کو ایک منفرد شناخت دینے والے پنڈت برجو مہاراج جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ ان کا انتقال فن کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی‘‘۔
Published: undefined
وہیں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پنڈت برجو مہاراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’پنڈت برجو مہاراج نے اپنے فن اور ہنر سے پوری دنیا میں ملک اور ریاست کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔ وہ کلاسیکی کتھک رقص کے لکھنؤ کالیکا-بندادین گھرانے کے ایک سرخیل رقاص تھے۔ ان کی موت سے فن کی دنیا کو جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی مشکل ہے۔ آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پنڈت برجو مہاراج کے سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined