کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' آخری مرحلہ میں ہے اور اس وقت جموں و کشمیر میں ہے۔ کنیا کماری سے کشمیر تک ہر طبقے اور برادری کے لاکھوں لوگ اس مارچ میں شامل ہوئے اور اپنی آواز بلند کی۔
Published: undefined
جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کا مسئلہ بہت اہم ہے اور یاترا کے کشمیر میں داخلے کے بعد کشمیری پنڈتوں نے راہل گاندھی سے ملاقات کر کے اپنا درد و غم بیان کیا۔ اس میٹنگ سے متعلق ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’آج کشمیری پنڈت بی جے پی حکومت سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے ہمیں سیاسی طور پر استعمال کرنے کے علاوہ ہمارے لیے کیا کیا؟ جواب ہے وزیراعظم؟‘‘
Published: undefined
ویڈیو میں کشمیری پنڈت راہل گاندھی سے ان سے جڑے ایک اہم معاملے پر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ منموہن سنگھ کی حکومت میں کشمیری پنڈتوں کے لیے جتنے کام ہوئے، اس کے بعد جو قدم اٹھائے گئے، موجودہ حکومت نے کچھ نیا نہیں کیا۔ وہ حکومت سے پوچھتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ وہ بتائے کہ اس نے کشمیری پنڈتوں کے لیے کیا نیا کیا؟
Published: undefined
کشمیری پنڈتوں کے ایک گروپ نے 23 جنوری کو راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی اور ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ اقلیتی برادری کے ارکان کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر 2022 میں وادی چھوڑنے کے بعد ان مہاجر کارکنوں کی 7 ماہ کی تنخواہ ابھی تک ادا نہیں کی گئی ہے۔ اس پر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ان کے مسائل اٹھانے کا وعدہ کیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ وادی میں کام کرنے والے زیادہ تر مہاجر کشمیری پنڈت ملازمین مئی 2022 میں خوف کے مارے باہر چلے گئے تھے، جب دہشت گردوں نے راہل بھٹ نامی شخص کو ضلع بڈگام میں ان کے دفتر کے اندر قتل کر دیا تھا۔ کشمیری پنڈتوں نے وادی سے باہر رہنے والے مہاجر خاندانوں کو دی جانے والی ریلیف میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز