جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں کشمیری پنڈتوں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرئے کئے اور کافی دیر تک شاہراہ پر دھرنا دیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ پچھلے 72 دنوں سے وہ احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان کی مانگوں کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعے کے روز جموں میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ہاتھوں میں بینر اُٹھائے کشمیری پنڈت ملازمین نے سرکار کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
Published: undefined
مظاہرین کے مطابق کشمیری میں راہول بھٹ اور رجنی بالا کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اُنہیں فوری طورپر جموں ٹرانسفر کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ 72دنوں سے وہ احتجاج کر رہے ہیں لیکن سرکار کی جانب سے اُن کی مانگ کو پورا نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم پیکیج اور نان پیکیج کے تحت کشمیر میں تعینات ملازمین جموں میں تعیناتی چاہتے ہیں۔
Published: undefined
اُن کے مطابق وہ کسی بھی صور ت کشمیر نہیں جانا چاہتے کیونکہ وہاں پر اب بھی ملی ٹینسی جاری ہے جس وجہ سے اُن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہے۔ ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ وہ پُر امن احتجاج کر رہے ہیں اور جب تک نہ اُن کی مانگوں کو پورا نہیں کیا جاتا وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز