سری نگر: پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک خاتون سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کو ملی ٹنسی کو گلوریفائی (تعریف) کرنے کے پاداش میں نوکری سے بر طرف کر کے گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 14 اپریل کو جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے ضلع کولگام کے فرصل علاقے کے کریوا محلے کا محاصرہ کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سائمہ اختر دختر غلام نبی راہ ساکن فرصل نامی خاتون نے تلاشی ٹیم کی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیدا کیں۔
Published: undefined
بیان کے مطابق مذکورہ خاتون نے تلاشی پارٹی کی مزاحمت کی اور ملی ٹنسی کو بڑھاوا دینے کے حق میں باتیں کیں۔ بیان میں کہا کہ سائمہ اختر نے اپنے ذاتی موبائل فون سے ایک ویڈیو بھی اٹھایا اور اس کو تلاشی آپریشن میں رخنہ ڈالنے کے غرض سے سوشل میڈیا پر وائرل بھی کیا۔
Published: undefined
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ خاتون کو نوکری سے برطرف کیا گیا اور اس کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined