سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا، انہوں نے یہ بات گزشتہ روز یہاں گردوارہ شہید بنگا صاحب باغات برزلہ میں مہلوک اسکول پرنسپل سپندر کور کے انتم ارداس کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہی، فاروق عبداللہ نے سپندر کور کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے ان درندوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ کشمیر کبھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا۔ یہ بات آپ یاد رکھیں۔ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ کیوں نہ مجھے بھی گولی مار دی جائے'۔
Published: undefined
فاروق عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم نے حوصلہ رکھنا ہے۔ ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ صرف آپ نے نہیں بلکہ ہم سب کو کرنا ہے۔ جب سب بھاگ گئے تو ایک قوم تھی جو یہیں رہی وہ آپ کی تھی۔ ہمیں یہاں رہنا ہے اور یہیں مرنا ہے۔ مجھے آپ پر فخر ہے۔ آپ نے تب مجھے حوصلہ دیا اُس وقت'۔ بعد ازاں فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں، ہندوؤں ،سکھوﺅں اور عیسائیوں کو مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہنا ہوگا یہی ہماری کامیابی ہے۔
Published: undefined
بتا دیں کہ 7 اکتوبر کی صبح بوئز ہائر سیکنڈری اسکول عید گاہ سری نگر کے احاطے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے اسکول پرنسپل سپندر کور ساکن آلوچی باغ سری نگر اور ان کے ایک ساتھی دیپک چند ساکن جموں کو گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دیا تھا۔ نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گردوارہ شہید بنگا صاحب باغات برزلہ کے دورے کے دوران لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ٹریجرر سردار شمی اوبرائے، اقلیتی سیل کے کنوینیر جگدیش سنگھ آزاد اور تنویر صادق بھی تھے۔ فاروق عبداللہ نے آنجہانی کور کو خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کے لواحقین کے ساتھ شریک غم ہونے کا اظہار بھی کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز