سری نگر: وادی کشمیر میں سخت گرمیوں کے بعد گزشتہ چند روز سے موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے چند روز تک جاری رہ سکتی ہے تاہم شدید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Published: undefined
موصوف ترجمان نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال سے لوگوں کو گرمی کی شدت سے راحت نصیب ہوگی۔ انہوں نے باغ مالکان سے فی الوقت دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Published: undefined
وادی کشمیر کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں منگل کے روز بھی مطلع پر گہرے بادل چھائے رہے جنہوں نے آفتاب کو باہر نکلنے میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ وادی میں منگل کی صبح کہیں کہیں درمیانی درجے کی بارشیں بھی ہوئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined