سری نگر: وادی کشمیر بالخصوص سری نگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے زور دار بارشیں ہوئیں، جس سے کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے اور بعض علاقوں میں پانی دکانوں اور مکانوں میں بھی گھس گیا۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے زور دار بارشیں ہوئیں جس سے کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے اور پانی دکانوں اور مکانوں میں بھی گھس گیا۔
Published: undefined
تیز بارشوں نے لوگوں کی نقل و حمل میں مشکلات پیدا کر دیں اور سڑکوں اور گلی کوچوں میں جمع پانی نے انہیں گھروں میں ہی محصور کر دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ناقص ڈرینج نظام بارش کے پانی کا سڑکوں اور گلی کوچوں میں جمع ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا ڈرینج سسٹم کس قدر صحیح ہے۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں اور گلی کوچوں پر اس قدر پانی جمع ہے کہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کا پیدل سفر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ پُرخطر بھی ہے۔ پائین شہر کے خانیار علاقے میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں لالچوک صورہ شاہراہ زیر آب آنے سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آئیں۔ سری نگر کے بعض نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز