سرینگر: جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی مہم (کاسو) کے دوران ہوئی میڈبھیر میں دو نامعلوم ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راشٹریہ رائفلس (آر آر)، جموں کشمیر پولیس کے خصوصی مہم گروپ (ایس اوجی) اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں نے ہفتے کی دیر شام شوپیاں کے وانگا گاؤں میں ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔
Published: undefined
ترجمان کے مطابق سلامتی دستوں کے جوان گاؤں میں جب ایک خاص علاقے کی طرف بڑھ رہے تھے تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے گولیاں چلائیں، سلامتی دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے ساتھ ہی مڈبھیر شروع ہوگئی۔ جوانوں نے ملی ٹنٹوں کو خود سپردگی کرنے کو کہا لیکن انہوں نے فائرنگ جاری رکھی۔ مڈبھیڑ کے دوران ایک ملی ٹنٹ ہفتے کی شام کو ہی مارا گیا تھا۔ جبکہ ایک دیگر ملی ٹنٹ رات میں مارا گیا۔ مڈبھیڑ رات بھر جاری رہی۔ مڈبھیڑ میں اب تک دو ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں اور یہ ابھی بھی جاری ہے۔
Published: undefined
ترجمان کے مطابق مڈبھیڑ میں دو جوان زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد ایک جوان نے شرینگر میں فوج کے 92 بیس اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مڈبھیڑ کے مقام سے اب تک ایک ایم آئی ون اور ایک اے کے رائفل برآمد کی گئی ہے۔ اس دوران، مڈبھیڑ والی جگہ اور آس پاس کے علاقوں میں امن و قانون بنائے رکھنے کے لئے آس پاس کے علاقوں میں اضافی سلامتی دستے اور پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز