سری نگر: جنوبی ضلع شوپیاں کے کٹپورہ میں پیر کی رات دیر گئے سکیورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے کٹپورہ میں ہونے والے مسلح تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے کٹپورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں پیر کی شام دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں دو جنگجو مارے گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع شوپیاں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرا دی ہیں۔
Published: undefined
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شوپیاں میں مزید دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے ساتھ وادی میں رواں برس اب تک مارے جانے والے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر 193 ہوگئی ہے۔ ان میں دو درجن غیر ملکی جنگجو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کم از کم 9 مقامی جنگجوئوں نے تصادم آرائیوں کے دوران خود سپردگی اختیار کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز