سری نگر: کشمیر ٹریڈ الائنس (کے ٹی اے) نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں سرکار کے باہر کی گاڑیوں کی از سر نو رجسٹریشن کرانے کے حکمنامے کے خلاف احتجاج درج کرایا۔ الائنس نے ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کے اس حکمنامے کو نا انصافی سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔ الائنس کے ایک عہدیدار اعجاز احمد نے بتایا کہ یہ حکمنامہ گاڑیوں کے ڈیلروں اور مالکوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اب 9 فیصد کے حساب سے دوبارہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ ’جب کوئی شخص گاڑی خریدتا ہے تو وہ اس کا ہمیشہ کے لئے 9 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے پھر اگر وہ آٹھ برس کے بعد وہ گاڑی کسی دوسرے شخص کو فروخت کرتا ہے تو جب اس گاڑی کو کشمیر لایا جاتا ہے تو اے آر ٹی او کشمیر کے مطابق یہاں اس گاڑی کا دوبارہ رجسٹریشن کرانا ہے اور اس گاڑی کا دوبارہ ٹیکس ادا کرنا ہے‘۔
Published: undefined
موصوف نے کہا کہ ایک ہی گاڑی کے لئے اس کے مالکان دو بار ٹیکس کیسے ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس حکمنامے کو واپس کیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ اے آر ٹی او کشمیر نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں باہر کی گاڑیوں کو 15 دنوں کے اندر اندر رجسٹریشن کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز