سری نگر: سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے بڈگام میں مبینہ طور پر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور خاتون فنکار امرین بھٹ کے قاتلوں سمیت لشکر طیبہ کے سایا گروپ کے تین جنگجووں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے محاصرے میں پھنسے جنگجووں میں سے ایک لطیف راتھرہے، جس پر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور خاتون فنکار امرین بھٹ سمیت کئی شہریوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
یہ تصادم بدھ کی صبح بڈگام کے واٹر ہیل علاقے میں محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران شروع ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر مہم شروع کی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ٹویٹ کیا ’’ دہشت گرد تنظیم لشکر (ٹی آر ایف) نے لطیف راتھر سمیت تین جنگجووں کو سیکورٹی فورسز نے گھیر ے میں لے لیا ہے۔ دہشت گرد لطیف کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور امرین بھٹ سمیت متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز