قومی خبریں

کشمیر: حضرت شاہ ہمدان کا 656واں عرسِ مبارک تزک و احتشام سے منایا گیا

سری نگر کے خانقاہ معلیٰ علاقے میں ہفتے کو دو سال بعد حضرت میر سید علی ہمدانی معروف بہ حضرت شاہ ہمدان کا 656 واں عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

سری نگر کی خانقاہ معلیٰ میں دعا مانگتی خاتون / یو این آئی
سری نگر کی خانقاہ معلیٰ میں دعا مانگتی خاتون / یو این آئی 

سری نگر: سری نگر کے خانقاہ معلیٰ علاقے میں ہفتے کو دو سال بعد حضرت میر سید علی ہمدانی معروف بہ حضرت شاہ ہمدان کا 656 واں عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ حضرت شاہ ہمدان کے نام سے منسوب خانقاہ معلیٰ میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور نماز ظہرین میں کافی تعداد میں نمازیوں جن میں زن و مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔

Published: undefined

بتا دیں کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران اس عرس مبارک کے موقع پر خانقاہ معلیٰ میں کسی بھی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ یو این آئی اردو کے نمائندے نے خانقاہ معلیٰ کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ عقیدت مند جوش و خروش کے ساتھ آستان عالیہ کے احاطے میں داخل ہو رہے تھے اور اپنے اپنے حاجات کی روائی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے دعائیں کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نماز ظہرین میں کافی بڑی تعداد میں نمازیوں جن میں زن و مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔

Published: undefined

سری نگر کی خانقاہ معلیٰ میں عبادت کرتے فرزندانِ توحید / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @UBAIDMUKHTAR4

موصوف نے کہا کہ کورونا گائیڈ لائنز کا خاص خیال رکھا جا رہا تھا اور عقیدت مند فیس ماسک لگا کر ہی آستانہ کے احاطے میں داخل ہو رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں دریائے جہلم کے کنارے پر واقع حضرت شاہ ہمدان سے منسوب زائد از 600 سال پرانی زیارت گاہ 'تاریخی خانقاہ معلیٰ' کے دروازے سال گزشتہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مقفل رہے۔

Published: undefined

یہ عرس سال 2019 میں پانچ اگست کو مرکزی حکومت کی طرف سے لئے جانے والے فیصلوں سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر بھی ملتوی ہی رہا تھا۔ اس عرس مبارک کے موقع پر وادی کے گوشہ و کنار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اس ولی بزرگ کے مزار پر حاضر ہو جایا کرتے ہیں اور اپنی اپنی حاجات روائی کے لئے دعائیں مانگا کرتے ہیں۔

Published: undefined

تاریخی اعتبار سے حضرت میر سید علی ہمدانی وادی کشمیر میں دین اسلام کی تبلیغ کرنے والے مبغلوں کی فہرست میں سر فہرست ہیں۔ آپ چودہویں صدی میں قریب سات سو سادات کے ہمراہ کشمیر وارد ہوئے اور یہاں اسلام کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مختلف فنون سے بھی آراستہ وپیراستہ کیا جو ان کی روزی روٹی کی سبیل بن گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined